قا در خان کیسا تھ مو ت کے آخری دن کیا ہوا تھا ؟ چو نکا دینے والا انکشاف ہو گیا
ممبئی(نیوز ڈیسک )اداکارقادرخان کے دوست اوران کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے اداکارشکتی کپورکا کہنا ہے کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے۔بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکارقادرخان 31 دسمبرکو اپنے چاہنے والوں کو سوگوارچھوڑکرہمیشہ کے لیے اس دنیا سے چلے گئے۔ ان کی موت پرمداحوں کے ساتھ پوری بالی ووڈ انڈسٹری صدمے سے دوچارہوگئی۔ قادرخان کے ساتھ متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھانے والے ناموراداکارشکتی کپورنے کہا ہے
کہ قادرخان زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا۔شکتی کپورنے بالی ووڈ فنکاروں پرغصہ کرتے ہوئے کہا جب قادرخان اس دنیا سے چلے گئے ہیں توپوری بالی ووڈ انڈسٹری انہیں یاد کررہی ہے لوگ اداکار کی پرواہ اس وقت کیوں نہیں کرتے جب وہ زندہ ہوتا ہے؟ لوگ کیوں اس وقت اس شخص کے بارے میں اچھے الفاظ نہیں کہتے جب وہ بیمارہوتا ہے یا کام کررہا ہوتا ہے؟ لوگ اس وقت ایک اداکارکو یاد کرتے ہیں جب وہ ہمارے درمیان موجود نہیں ہوتا۔ شکتی کپورنے کہا قادرخان گزشتہ ایک دہائی سے بیماری کے باعث کام نہیں کررہے تھے اس وقت کسی نے بھی ان کی پرواہ نہیں کی وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں میں اکیلے رہ گئے تھے، کوئی بھی ان سے ملنے نہیں جاتا تھا اور نہ ہی ان کے ساتھ وقت گزارتا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارشکتی کپور اور قادرخان نے ایک ساتھ متعدد فلموں میں کام کیا ہے جن میں ’باپ نمبری بیٹا دس نمبری‘، ’جیسی کرنی ویسی بھرنی‘، ’ تقدیروالا‘ ، ’راجا بابو‘ ، ’کولی نمبرون‘ وغیرہ شامل ہیں۔