میں پاکستان کے خلاف نہیں جاؤں گی۔۔ بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے بھارتی ہدایت کار کو صاف انکار کر دیا
ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے نئی آنے والی فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کی معلومات کے مطابق معروف کوریو گرافر اور ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی ڈانس پر مبنی فلم میں پہلی بار نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل بالی ووڈ کی حسینہ کترینہ کیف کو
شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اداکارہ نے فلم میں پاکستانی ڈانسر کا کردار ادا کرنے سے صاف انکار کردیا اور فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے۔ کترینہ کیف کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ ہمیشہ سے ہی پروفیشنل اداکارہ رہی ہیں لیکن انہوں نے ریمو ڈیسوزا کی اس ڈانس فلم میں شامل ہونے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ فلم ’بھارت‘ کا مصروف ترین شیڈول ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف کا اس فلم کو انکار کرنے کی وجہ بھی فلم ’بھارت’ کی تاریخیں ہیں جوکہ ریمو ڈیسوزا کی فلم سے تصادم کر رہی ہیں۔ فلم ’بھارت‘ اور اس ڈانس فلم کے پروڈیوسر بھوشن کمار نے بھی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کترینہ اس فلم سے باہر ہو گئی ہیں جوکہ ہم سب کا باہمی فیصلہ ہے، دراصل وہ اس وقت میری ہی فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کے ساتھ شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ لیکن دونوں فلموں کی تاریخ یکساں ہونے کی وجہ سے ہمیں بد قسمتی سے یہ فیصلہ کرنا پڑا اگرچہ ہم کترینہ کو اس ڈانس فلم میں شامل کرنا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ علی عباس ظفر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’بھارت‘ میں کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ فلم اگلے سال عید کے موقع پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔