Wednesday January 22, 2025

سلمان خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

سلمان خان کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سلمان خان رواں ماہ 53 برس کے ہو جائیں گے، اس مرتبہ انھوں نے اپنی سالگرہ تقریب منفرد بنانے کیلئے 3 دن منانے کا فیصلہ کیا ہے، جو 26 سے 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔بھارتی فلم انڈسٹری میں سلمان خان اپنی اداکاری کے علاوہ دوسروں کی مدد کرنے کے حوالے سے کافی مشہور اور ہردلعزیز ہیں۔ صرف یہی نہیں سلو

میاں پرستاروں میں بھی اتنے ہی مقبول ہیں جس کے باعث ان کی سالگرہ کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔ سلمان خان رواں ماہ 27 دسمبر کو 53 برس کے ہونے والے ہیں اور سلو میاں کی سالگرہ کو منفرد بنانے کے لیے اس بار فارم ہاؤس کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں سالگرہ کی تقریب 26 دسمبر سے شروع ہو جائے گی اور 28 دسمبر تک جاری رہے گی۔ تقریب میں ان کے دوست ارباز خان اور سہیل خان کے علاوہ خاندان کے افراد بھی شریک ہوں گے۔سلمان خان ان دنوں ریالٹی شو ’بگ باس سیزن 12‘ کی میزبانی کر رہے ہیں اور ہدایت کارعلی عباس ظفر کی نئی آنے والی فلم ’’بھارت‘ کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں جو اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

FOLLOW US