Sunday January 26, 2025

شادی کے بعد رنویرسنگھ کے انداز بدل گئے ۔۔ ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیپیکا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

شادی کے بعد رنویرسنگھ کے انداز بدل گئے ۔۔ ایسی حرکت کر ڈالی کہ دیپیکا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں

ممبئی(شوبز ڈیسک )بالی ووڈ اداکار نویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون شادی کے بعد اتنہائی خوبصورت ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں اور ایک دوسرے سے خوب محبت کرتے ہیں اور ایسا ہی ایک موقع ایوارڈ تقریب میں آیا جب رنویر نے دپیکا سے ایسے انداز میں محبت کا اظہار کر دیا دپیکا کی آنکھوں سے خوشی کے آنسو بہنا شروع ہو گئے،، بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے والے دپیکا اوررنویر ایک دوسرے سے محبت کے اظہار کے بنا نہیں رہ پاتے اوراب

ایک بار پھرایوارڈ کی تقریب کے دوران جب رنویرنے اہلیہ سے محبت کا اظہارکیا تو وہ روپڑیں،، شادی کے بعد رنویر سنگھ کے انداز بدل گئے ہیں اور اب وہ زیادہ ذمہ دار شوہر بنتے جا رہے ہیں،، اداکارنے کہا کہ فلموں میں شاید مجھے کبھی ملکہ نہیں ملی تھی پر حقیقت کی زندگی میں مجھے میری ملکہ مل گئی۔ میں دپیکا سے بہت محبت کرتا ہوں، پچھلے 6 سال کے دوران اگرمیں نے اپنی زندگی میں کچھ حاصل کیا ہے تووہ سب دپیکا کی وجہ سے ہی ہے کیونکہ دپیکا نے مجھ پر اپنی توجہ مرکوز رکھی۔اداکارکی باتیں سن کراداکارہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں اورمحبت کے اظہار میں وہ خود ہی روپڑیں۔ دوسری جانب اسی ایوارڈ کی تقریب میں اداکاررنویرسنگھ نے فلم ’پدماوت‘ کے لیے بہترین اداکارکا ایوارڈ اپنے نام بھی کیا،،

FOLLOW US