Monday January 27, 2025

مادھوری نے بھی سیاسی میدان میں اینٹری دیدی، کس جماعت کی طرف سے الیکشن لڑیں گی؟ مو دی کیلئے بڑی خبر آگئی

مادھوری نے بھی سیاسی میدان میں اینٹری دیدی، کس جماعت کی طرف سے الیکشن لڑیں گی؟ مو دی کیلئے بڑی خبر آگئی

ممبئی (ویب ڈیسک) نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سیاست میں قدم رکھنے جا رہی ہیں، بھارت میں 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں بی جے پی ٹکٹ پر پونے سے لڑیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر امت شاہ نے جون میں مادھوری ڈکشٹ سے ممبئی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی

تھی۔بی جے پی کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ ’پارٹی نے لوک سبھا کے لئے مادھوری کا نام شارٹ لسٹ کیا ہے، پارٹی 2019 میں ہونے والے عام انتخابات میں مادھوری کو امیدوار کے طور پر لانے کے لئے سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ہمارا خیال ہے کہ لوک سبھا کے لئے پونے کا حلقہ مادھوری کے لئے ٹھیک رہے گا۔‘انہوں نے کہا کہ اس وقت پارٹی قیادت کئی لوک سبھا نشستوں کے لئے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینے کے عمل میں مصروف ہے۔پارٹی کے ایک اور سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ ’وزیر اعظم نریندر مودی نے اس طرح کی حکمت عملی پر گجرات میں اس وقت عمل درآمد کیا تھا جب وہ پہلی بار وزیر اعلی بنے تھے۔انہوں نے بلدیاتی انتخاب کے تمام امیدواروں کو تبدیل کر دیا تھا جس سے پارٹی کو خاصا فائدہ پہنچا تھا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’ الیکشن میں نئے چہرے متعارف کرانے سے تنقید کا سامنا نہیں کرناپڑا تھا جس سے اپوزیشن کو دھچکا لگا اور بی جے پی نے اکثریت حاصل کر لی تھی۔واضح رہے 51 سالہ بھارتی اداکارہ مادھوری کئی مشہور فلموں میں کام کر چکی ہیں جن میں ، دل تو پاگل ہے، ساجن اور دیوداس سر فہرست ہیں۔

FOLLOW US