Monday January 27, 2025

نک جونس کیسا تھ شا دی کے نام پر دھو کہ،، پر یا نکا نے امریکی گلو کار کیسا تھ شا دی کس مقصد کیلئے کی ہے

نک جونس کیسا تھ شا دی کے نام پر دھو کہ،، پر یا نکا نے امریکی گلو کار کیسا تھ شا دی کس مقصد کیلئے کی ہے

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے حال ہی میں یکم اور دوئم دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور کے تاریخی ہوٹل امید بھون پیلس میں ہندو اور عیسائی رسومات کے تحت شادی کی۔اگرچہ ان کی شادی کی دعوتوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے، تاہم ان کی شادی ہوتے ہی امریکی خبر رساں ادارے ‘نیو یارک ٹائمز’ کی

ذیلی میگزین ’دی کٹ‘ نے ان کی شادیا ور محبت پر ایک مضمون شائع کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا۔اگرچہ 36 سالہ پریانکا چوپڑا اور 25 سالہ نک جونس کی منگنی اور محبت پر پہلے بھی کچھ افراد کو حیرت ہوئی تھی، تاہم امریکی میگزین کے مضمون میں ان کی محبت اور شادی کو ڈرامہ اور دھوکہ قرار دیا گیا۔’دی کٹ‘ میں لکھے گئے مضمون میں دعویٰ کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے شادی کے لیے ڈرامہ رچایا، ان کی ٹیم ان کے لیے کافی وقت سے ان سے محبت کے لیے کسی عالمی شخصیت کو تلاش کر رہی تھی۔مضمون میں انکشاف کیا گیا کہ پریانکا چوپڑا نے شادی کے نام پر نک جونس سے دھوکہ کیا۔ساتھ ہی مضمون میں نک جونس کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بھی صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے بھارتی اداکارہ سے شادی کی۔مضمون میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ ان کا رشتہ کسی طرح بھی محبت کے تناظر میں ہوتا ہوا نظر نہیں آتا، بلکہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ہی ہوا۔ساتھ ہی مضمون میں اس شادی کو نک جونس کے لیے عمر قید قرار دیا گیا۔مضمون شائع ہوتے ہی سب سے پہلے میگزین کو نک جونس کے

بھائی اور بھابھی نے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں شرم دلانے کی کوشش کی اور کہا کہ میگزین کو ایسا مضمون نہیں لکھنا چاہیے تھا۔نک جونس کے بھائی اور بھابھی نے اپنی ٹوئیٹس میں ’دی کٹ‘ میگزین کے مضمون کی مذمت کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔یہی نہیں بلکہ امریکی میگزین کے مضمون پر بولی وڈ اداکار بھی ناراض ہوگئے اور انہوں نے بھی میگزین کو شرم دلانے کی کوشش کی۔اداکارہ سونم کپور نے بھی پریانکا چوپڑا کے خلاف لکھے گئے مضمون کی مخالفت کرتے ہوئے لکھا کہ مضمون سے نفرت اور صنفی تفریق جھلک رہی ہے اور یہ اس سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ اسے ایک خاتون نے دوسری خاتون کے لیے لکھا۔

FOLLOW US