Wednesday January 22, 2025

بھارت کی بدنام زمانہ ترین اداکارہ راکھی ساونت کی اسی مہینے شادی پاکستان سے کون کون اس شادی میں شریک ہونے جا رہا ہے کروڑوں پاکستانیوں کو چونکا دینے والی خبر

بھارت کی بدنام زمانہ ترین اداکارہ راکھی ساونت کی اسی مہینے شادی پاکستان سے کون کون اس شادی میں شریک ہونے جا رہا ہے کروڑوں پاکستانیوں کو چونکا دینے والی خبر

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کی متنازعہ ترین اور آئٹم گرل کہلانے والی اداکارہ راکھی ساونت بھی شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں۔ شادی کی یہ تقریب امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ہونے والی ہے۔ شادی کی تقریب 31دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ شادی کا وقت شام پانچ بج کر پچپن منٹ ہو گا ۔راکھی ساونت کو توپاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد اچھی طرح سے جانتی ہیں تاہم وہ دپیک کلال نامی جس سوشل میڈیا سٹار سے شادی کرنے جا رہی ہیں انکو کم از کم پاکستانی تو نہیں جانتے ہوں گے۔ اب یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ راکھی ساونت کی شادی میں شرکت کےلئے پاکستانی فنکار بھی جا رہے ہیں جن میں فواد خان اور ماہرہ خان کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔ تاہم دونوں پاکستانی فنکاروں کی جانب سے تاحال اس بارے میں کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

FOLLOW US