Monday January 27, 2025

پریانکا چوپڑا کی شادی ہوگئی، عیسائی رسم و رواج سے ہوئی یا ہندو ؟جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کر دے گا

پریانکا چوپڑا کی شادی ہوگئی، عیسائی رسم و رواج سے ہوئی یا ہندو ؟جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کر دے گا

ممبئی(ویب ڈیسک )بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی جودھ پور محل میں مسیحی رسم و رواج کے تحت ہو گئی ہے اور دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اور نک جونز کی شادی کی تقریب جودھ پور کے عمید بھون پیلس میں ہوئی جس میں دونوں کے اہل خانہ سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت

کی تاہم کل جوڑا ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گا جس میں ممکنہ طور پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی شرکت کے بھی امکانات ہیں ۔اس موقع پر پریانکا چوپڑانے امریکی ڈیزائنر رالف لارن کا تیار کردہ گاون زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ نک جونس بھی راف لارن کاسوٹ پہنے ہوئے تھے۔پریانکا 2 دسمبر کو ہونے والی ہندو رسم و رواج کے مطابق شادی میں ہندوستانی ڈیزائنر ابو جانی اور سندیپ کھوسلا کی ڈیزائن کیا ہوا لباس زیب تن کریں گی جبکہ ان کے دولہے میاں ممکنہ طور پر سر پر پگڑی باندھیں گے اور ان کے ہاتھ میں تلوار ہو گی۔

FOLLOW US