Monday January 27, 2025

پریانکا چوپڑا کی شادی جس ہال میں ہورہی ہے اس کا ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ جان آپ کے تمام انداز ے غلط ثابت ہو نگے

پریانکا چوپڑا کی شادی جس ہال میں ہورہی ہے اس کا ایک رات کا کرایہ کتنا ہے؟ جان آپ کے تمام انداز ے غلط ثابت ہو نگے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی آئندہ ماہ کے آغاز میں شادی ہونے جا رہی ہے، جس کے لیے ایسا شادی ہال بک کروایا گیا ہے کہ اس کا ایک رات کا کرایہ سن کر آپ دنگ رہ جائیں گے۔ دی میٹرو کے مطابق 36سالہ پریانکا چوپڑا اور 27سالہ نک جونس کی شادی کے لیے بھارتی شہر جودھ پور میں واقع تاج امید بھون پیلس کی بکنگ

کروائی گئی ہے جس کا ایک رات کا کرایہ 47ہزار پاؤنڈ (تقریباً ساڑھے 80لاکھ روپے) ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ پیلس 347عالیشان کمروں پر مشتمل ہے اور تاج ہوٹلز کی ملکیت ہے جسے حال ہی میں دنیا کے بہترین ہوٹل کا ایوارڈ ملا ہے۔ یہ پیلس تین حصوں پر مشتمل ہے۔ ایک حصے میں شاہی خاندان کی رہائش ہے۔ ایک حصہ لگژری ہوٹل اور ایک حصہ میوزیم پر مشتمل ہے جس میں 20ویں صدی کے جودھ پور کے شاہی خاندان سے متعلقہ اشیاءرکھی گئی ہیں۔پیلس کا کل رقبہ 26ایکڑ ہے، جس میں 15ایکڑ پر مشتمل باغ بھی شامل ہیں۔ یہاں پرائیویٹ ڈائننگ ہالز، بال روم، لائبریری، سوئمنگ پول، سپا، بلیئرڈز روم، چرا ٹینس کورٹس اور 2ماربل سکواش کورٹس بھی بنائی گئی ہیں۔

FOLLOW US