Tuesday September 17, 2024

9شادیاں کرنے والی مسلمان اداکارہ صباح جس کی تدفین انتہائی عجیب و غریب طریقے سے ہوئی ۔۔ ان کی شاندار5سٹار قبر میں انکی وصیت کے مطابق کیا کیا سامان رکھوایا گیا ؟ حیرت انگیز رپورٹ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) لبنانی اداکارہ صباح کا انتقال 26نومبر 2014کو ہوا ۔ لبنان کی عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری اداکارہ اور گلوکارہ صباح کا شاندار پیشہ ورانہ کیریئر سات عشروں پر محیط تھا۔ وہ اپنی زندگی کے اختتام تک ذرائع ابلاغ میں شہ سرخیوں کا موضوع رہیں۔لبنان کی اس مشہور ترین خاتون شہری اور بے مثال فنکارہ کے بارے میں میڈیا میں ہمیشہ

نظر آنے والی سرخیوں کی وجہ ان کی محبتوں کی رنگا رنگ داستانیں بھی تھیں اور وہ عرب دنیا کی معروف ترین گلوکارہ تھیں۔ صباح کے مینیجر جوزیف غریب کے مطابق ان کا انتقال لبنانی دارالحکومت بیروت کے مضافات میں اسی ہوٹل میں ہوا، جہاں وہ طویل عرصے سے رہائش پذیر تھیں۔صباح کے مینیجر کے مطابق ان کا انتقال بدھ 26 نومبر کو ہوا۔ لبنان اور دیگر عرب ریاستوں میں ان کے انتقال پر ہر کسی نے گہرے افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے وطن لبنان اور ہمسایہ ملک شام میں تو وہ خاص طور پر فلموں اور موسیقی کے شائقین کی انتہائی پسندیدہ شخصیت تھیں اور ان کے مداح انہیں اس لیے بھی چاہتے تھے کہ صباح نے مروجہ سماجی روایات پر انگلی اٹھانے میں کبھی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔10 نومبر 1927ء کے روز پیدا ہونے والی صباح نے اپنی 87 ویں سالگرہ اپنی موت سے محض قریب دو ہفتے قبل منائی تھی۔ ان کا پیدائشی نام جانیٹ جرجس الفغالی تھا اور اپنا کیریئر شروع کرتے ہوئے انہوں نے اپنے لیے صباح کا نام منتخب کیا تھا، جس کا عربی میں مطلب صبح ہوتا ہے۔1940ء کی دہائی میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی صباح کو ان کی فلمیں دیکھنے والےمداح اور ان کے گیت سننے والے شائقین پیار سے صبوحہ یعنی ’چھوٹی سی صبح‘ اور

شہرورہ یعنی ’گیت گانے والا پرندہ‘ بھی پکارتے تھے۔ انہوں نے جن گیتوں سے اپنے لیے عرب موسیقی کے پرستاروں سے بے پناہ داد اور محبت سمیٹی، وہ زیادہ تر عرب حب الوطنی کے نمائندہ یا عربی لوک گیت تھے۔ایک اداکارہ کے طور پر صباح نے اپنے کیریئر کا آغاز مصر سے کیا تھا، جو عرب دنیا کی فلمی صنعت کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ ان کی پہلی فلم کا نام ’دل میں ایک‘ تھا اور مجموعی طور پر انہوں نے اپنی زندگی میں 90 سے زائد فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔صباح نے اپنی طویل فنکارانہ زندگی میں ٹیلی وژن اور اسٹیج پر بھی کام کیا اور کہا جاتا ہے کہ انہوں نے کُل نو شادیاں کیں۔ کئی ماہرین اس تعداد کو بھی متنازعہ قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے اپنی پہلی شادی 1946ء میں کی تھی۔صباح نے اتنی زیادہ شادیاں اس لیے کیں کہ ان کی ہر شادی جلد یا بدیر ناکام ہو جاتی تھی۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کی جن معروف شخصیات سے شادیاں کیں، ان میں نجیب شمس، مصری وائلن نواز انور، مصری ٹیلی وژن کے مشہور اینکر احمد فراج اور لبنانی پارلیمان کے رکن یوسف حمود بھیشامل تھے۔ ان کی طویل ترین شادی 17 برس تک چلی جو انہوں نے لبنانی فنکار فادی لبنان

سے کی تھی۔ صباح بیک وقت لبنان، مصر، اردن اور امریکا کی شہری تھیں، ان کے کئی عرب رہنماؤں کے ساتھ قریبی تعلقات تھے۔ اردن کے مرحوم بادشاہ، شاہ حسین کے خاندان کے ساتھ تو ان کے قریبی مراسم تھے۔ ’لبنان کی بلبل‘ صباح نے اپنی زندگی ہی میں وصیت کر دی تھی کہ ان کی تدفین بیروت کے نواح میں ان کے چھوٹے سے آبائی گاؤں میں کی جائے جہاں انکی قبر میں ڈریسنگ ٹیبل ، ایل سی ڈی سمیت دیگر قیمتی فرنیچر بھی رکھا گیا اور یوں ایک فائیو سٹار قبر میں دفن ہوئیں

FOLLOW US