Thursday November 28, 2024

اداکارہ میرا ” بہت پہنچی ہوئی ہستی ” نکلیں لاہور ڈیفنس میں قائم ان کا بنگلہ درحقیقت کس کا ہے تفصیلات جان کر مداح بھی اینٹ پتھر اٹھا لیں گے

اداکارہ میرا ” بہت پہنچی ہوئی ہستی ” نکلیں لاہور ڈیفنس میں قائم ان کا بنگلہ درحقیقت کس کا ہے تفصیلات جان کر مداح بھی اینٹ پتھر اٹھا لیں گے

لاہور(آئی اےن پی) سکینڈل کوئین اداکارہ میرا ایک بار پھر مشکل میں پھنس گئیں‘خاتون تسلیم نے اداکار میرا پر ان کے گھر پر قبضہ کرنے کا الزام لگا دیاجبکہ سول عدالت نے سکینڈل کوئین سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سول جج فہیم الحسن نے تسلیم کوثر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اداکارہ میرا نے دھوکا دہی سے ڈیفنس میں واقع گھر اپنے نام کروا لیا، اداکارہ میرا نے گھر کی قیمت بھی ادا نہیں کی۔اداکارہ کو گھر کرایہ پر دیا تھا اس نے جعلی کاغذات بنوا گھر پر قبضہ کرلیا۔اداکارہ قبضہ مافیا کی طرح دھمکیاں دے رہی ہیں درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اداکارہ میرا سے گھر خالی کرایا جائے۔جس پر سول عدالت نے سماعت کرتے ہوئے میرا سے جواب طلب کرلیا۔

FOLLOW US