Tuesday September 16, 2025

خوبصورت پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کو کیا کام کرتے پکڑ لیاکہ فوری طور پر ٹوئٹ کر ڈالی ہر کوئی چونک گیا

خوبصورت پاکستانی اداکارہ حریم فاروق نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کو کیا کام کرتے پکڑ لیاکہ فوری طور پر ٹوئٹ کر ڈالی ہر کوئی چونک گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں غلطی کر ڈالی تاہم یہ غلطی پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کی عقابی نظرو ں سے نہ بچ پائی اور انھوںنے سوشل میڈیا پر ہی وزیر اطلاعات کو ٹوک ڈالا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پرواز ہے جنون ‘‘ پہلی پاکستانی کمرشل فلم ہے جو سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی جائیگی، فلم رواں ماہ11 اکو سعودی عرب کی اسکرینز پر ریلیز ہوگی، اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں مزید پاکستانی فلمیں پوری دنیا میں نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی انشا اللہ۔تاہم اداکارہ حریم فاروق نے فواد چوہدری کی غلطی پکڑ لی اور کہا کہ انتہائی آداب کے ساتھ لیکن ‘پرچی’ وہ پہلی پاکستانی فلم تھی جو جنوری 2018ء میں کمرشل بنیادوں پر سعودی عرب میں ریلیز کی گئی۔سینما کی ترقی دیکھ کر مجھے بہت خوش ہو رہی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے پرواز ہے جنون کی ٹیم کو مبارکباد بھی دی۔