لاہور (نیوزڈیسک) معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ موجودہ مقام اور شہرت کسی نے تحفے میں نہیں دی بلکہ اس کیلئے میں نے مسلسل لگن کے ساتھ محنت کی ہے اور کئی رکاوٹوں کے باوجود میں نے اپنا سفر جاری رکھا تب جا کر میری پہچان ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں ابھی تک اپنے
کام سے مطمئن نہیں اور سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ اور کرنا ہے ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے لیے تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنا ایک جیسا ہے مگر احسن خان کے ساتھ میری کیمسٹری زیادہ ملتی ہے اور اس لیے ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے مزہ آتا ہے جبکہ دیگر اداکاروں کے ساتھ بھی بے شمار پراجیکٹس میں کام کر چکی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کی طرح پاکستان میں بھی بڑا ٹیلنٹ موجود ہے مگر اس کو صرف موقع ملنے کی ضرورت ہے ۔