ممبئی (ویب ڈیسک )بولی وڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا نے کئی بڑی فلمیں سائن نہ کرنے کی وجہ بتادی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر مشرقی رنگ نمایاں ہے۔ کئی بڑی فلمیں صرف نامناسب لباس پہننے کی ڈیمانڈ کے باعث چھوڑدیں، بولڈ مناظر میں آسانی محسوس نہیں کرتی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایک پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کبھی غیر مہذب لباس نہیں پہنوں گی، اگر کوئی ہدایتکار اپنی فلم میں ایسے مناظر
عکسبند کروانا چاہتا ہے تو وہ کسی اور اداکارہ کو سائن کرسکتا ہے۔بولی وڈ کی دبنگ گرل نے دبنگ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ میں اس کے لیے ہرگز تیار نہیں ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بوس و کنار اور فحش مناظر میں خود کو آرام دہ محسوس نہیں کرتی، اس لئے میں پہلے ہی ہدایتکار کو بتادیتی ہوں تاکہ وہ بعد میں مجھ سے کوئی امید نہ رکھے۔انہوں نے دلیرانہ انداز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ چیزوں کو لے کر میری سوچ بالکل واضح ہے، میرے ہدایتکار اس بات کو جانتے ہیں اور مجھ سے اسی طرح کام لیتے ہیں۔انہوں نے نہایت پراعتماد انداز سے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میرے اس رویے یا طرز عمل سے مستقبل میں کوئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔