Saturday January 18, 2025

’ایک وقت وہ بھی آیا تھا جب میں نے خودکشی کی کوشش کی‘ گلوکارہ آئمہ بیگ

پاکستان کی نوجوان نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنی نجی زندگی میں پیش آنے والے مسائل کے بارے میں حیران کُن انکشافات کیے ہیں۔ حال ہی میں گلوکارہ نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں اپنی ذاتی زندگی کے تکلیف دہ پہلوؤں کو پہلی بار اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شئیر کیا۔ آئمہ بیگ اپنی والدہ کی وفات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کافی جذباتی ہوگئیں، انہوں نے کہا کہ ’میں نے اپنی ماں کو کھویا ہے، میں اپنی والدہ کے بہت قریب تھی‘۔

انہوں نے بٓتایا کہ ’اپنی والدہ کے انتقال تک میں ان کے ساتھ سوتی تھی، ان کے انتقال پر بلکل نہیں روئی‘۔ اداکارہ نے یانکشاف کیا کہ اپنی والدہ کی وفات پر نہ رونا ڈپریشن کی وجہ بن گیا تھا، جس سے وہ اب بھی گزر رہی ہیں۔ آئمہ بیگ نے شہباز شگری سے منگنی کیوں توڑی؟ برطانوی ماڈل نے بتادیا اداکارہ نے اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’ایک وقت وہ بھی آیا تھا جب میں نے خودکشی کی کوشش کی‘۔

انہوں نے انٹرویو کے دوران اپنے گلوکاری کے کیریئر میں ملنے والی شہرت کو اپنی والدہ کے نام کیا۔ آئمہ بیگ کا شمار اس وقت پاکستان کی صف اول کی گلوکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے اب تک کئی مشہور ڈراموں کے او ایس ٹیز اور فلموں میں گائیکی کی ہے۔ گلوکارہ پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریبات میں بھی اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔

FOLLOW US