Saturday January 18, 2025

ماہرہ خان کی آج شادی؟ خبریں گردش کرنے لگیں

لاہور : لالی وڈ اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اپنے ایک دوست بزنس مین سے آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔ تقریبات مری میں جاری ہیں جہاں گزشتہ شب اداکارہ کی مہندی کا فنکشن منعقد کا گیا اور آج وہ اپنے پیا کی ہو جائیں گی۔

بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب مری کے فائیو سٹار پی سی بھوربن میں آج شب ہو گی جس میں دلہا اور دلہن کے قریبی رشتے دار اور دوست احباب شرکت کریں گے۔ ماہرہ خان دوسری شادی اپنے دوست سلیم خان سے کر رہی ہیں تاہم اداکارہ کی جانب سے کوئی تصدیق اور نہ ہی تردید سامنے آئی ہے۔

FOLLOW US