Wednesday May 14, 2025

احمد شہزادبد تمیزی اور غنڈہ گردی سے باز نہ آئے۔۔ میچ کے دوران اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی سے ایسی شرمناک حرکت کر ڈالی کہ امپائر بھی حرکت میں آگئے، سزا دے ڈالی

فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا رویہ شروع ہی سے ناقابل برداشت رہا ہے ۔اور وہ دوران میچ غیر مناسب رویہ اپنانے کی بنا پر خاص شہرت رکھتے ہیں ۔ اس بار انھوںنے اپنی ہی ٹیم کے ساتھی بلے باز کو غلیظ اور شرمناک گالیوں سے نواز ڈالا جس پر میچ ریفری نے انھیں جرمانہ کر دیا ۔ گزشتہ ہفتے پاکستان کپ کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مابین کھیلے گئے میچ کے دوران وکٹوں کے درمیان غلط فہمی کا شکار ہونے کی وجہ سے رن آئوٹ ہوئے تو انھوںنے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو انتہائی نازیبا گالیاں

دینا شروع کر دیں ۔ جس پر امپائرز نے میچ ریفری سے شکایت کی اور کھلاڑی کو میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ دینا پڑ گیا