Sunday January 19, 2025

آئی سی سی ورلڈ کپ کا آفیشل گانا شائقین کو پسند نہ آیا، علی ظفر سے فرمائش کردی

لاہور : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ورلڈ کپ 2023 کا آفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے ۔ پاکستانی شائقین کی جانب سے گانا کو پسند نہیں کیا گیا، شائقین نے پی ایس ایل کا آفیشل گانا گانے والے معروف گلوکار علی ظفر سے فرمائش کی ہے کہ وہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے لیے گانا گائیں۔ جس پر علی ظفر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ان کو اسپانسر کرنے والے بڑے برانڈز اس کے ذمہ دار ہیں، ان کے پاس مارکیٹنگ کے پیشہ ور افراد ہیں جو ان کی رہنمائی کرتے ہیں۔ لیکن اگر اپنے ملک کیلئے میری ضرورت ہے تو میں ہمیشہ حاضر ہوں، لیکن میرے اپنے آئیڈیاز ہیں اور میراکام کرنے کا اپنا طریقہ ہے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی کے یوٹیوب چینل پر ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ’ دل جشن بولے ‘ کے نام سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے پرفارم کیا ہے۔ ورلڈکپ 2023 کا ترانہ ون ڈے ایکسپریس نامی چلتی ٹرین میں فلمایا گیا ہے، ترانے کا میوزک بالی وڈ کے مشہور ڈائریکٹر پریتم چکرورتی کی کمپوزیشن میں تیار کیا گیا ہے۔

FOLLOW US