Saturday January 18, 2025

سب سے زیادہ پیسہ کمانے والی بھارتی اداکارہ کا نام سامنے آگیا

ممبئی: بالی ووڈ کی کس اداکارہ کی فلموں نے باکس آفس پر اب تک مجموعی طور پر سب سے زیادہ کمائی کی؟ اس سوال کے جواب میں لوگوں کے ذہن میں دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، پریانکا چوپڑا اور کترینہ کیف جیسی اداکاراﺅں کے نام ہوں گے مگر ڈی این اے انڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ جس اداکارہ کی فلموں نے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمایا وہ کرینہ کپور ہیں۔ کرینہ کپور کی فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے عالمی سطح پر باکس آفس پر 918کروڑ روپے اور ان کی فلم تھری ایڈیٹ نے 460کروڑ روپے کمائے۔ کرینہ کپور کی عامر خان کے ساتھ کی گئی فلمیں عالمی باکس آفس پر مجموعی طور پر 4ہزار کروڑ روپے کماچکی ہیں۔

کرینہ کپور کے کریڈٹ پر 23کامیاب ترین فلمیں ہیں اور وہ اس لحاظ سے بالی ووڈ کی نمبر ون اداکارہ ہیں۔ دوسرے نمبر پر کرینہ کپور کی بہن کرشمہ کپور اور کترینہ کیف ہیں جن کی 22، 22فلمیں کامیاب رہیں۔ تیسرے نمبر پر رانی مکھر جی کی 21، چوتھے نمبر پر پریانکا چوپڑا کی 18اور پانچویں نمبر پر کاجل کی 14فلمیں سپرہٹ رہیں۔ فلموں سے مجموعی آمدنی کے لحاظ سے بھی کرینہ کپور پہلے نمبر پر ہیں۔ دوسرے نمبر پر دپیکا پڈوکون اور انوشکا شرما ہیں جن کی فلمیں مجموعی طور پر 3، 3ہزار کروڑ کما چکی ہیں۔

FOLLOW US