Saturday January 18, 2025

’دل پھینک لڑکی تھی‘ مانی سے شادی نہ ہوتی تو ‘ اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتیں۔ حرا مانی

کراچی : اداکارہ حرا مانی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ دل پھینک قسم کی لڑکی تھیں‘ اگر ان کی مانی سے شادی نہ ہوتی تو وہ اب تک 5 سے 6 شادیاں کرچکی ہوتیں۔ ایک ٹی وی پروگرام کے دوران جب ان سے سوال پوچھا گیا کہ اگر آپ مانی سے شادی نہ کرتیں تو کیا آپ آج بھی شوبز انڈسٹری میں ہوتی؟ جس پر حرا مانی نے انکشاف کیا کہ مانی سے شادی نہ کرتی تو میری 5،6 شادیاں ہوچکی ہوتیں۔انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ میں دل پھینک قسم کی لڑکی تھی،

اس کا مطلب یہ ہے کہ مانی کی شادی میری پسند کی تھی، لیکن اگر ان سے شادی نہ ہوتی تو مجھے ہر دوسرے لڑکا اچھا لگتا تھا۔ حرا مانی نے کہا کہ شادی کے بعد ترقی زیادہ ہوگئی ہے، میں اسٹار بن گئی ہوں، لیکن اگر مانی سے شادی نہ ہوتی تو میری بہت ساری شادیاں ہوچکی ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ مانی اتنے رئیل ہیں کہ وہ اگر شادی شدہ بھی ہوتے تو بھی میں ان ہی سے شادی کرتی۔

FOLLOW US