Sunday January 19, 2025

شاہ رخ خان نئی فلم میں بیٹی سہانا کے ہمراہ نظر آئینگے، دونوں کا کردار کیا ہو گا؟

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اپنی نئی فلم میں بیٹی سہانا خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سہانا خان کی بڑے پردے پر یہ پہلی فلم ہوگی اور اسی میں وہ اپنے والد شاہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔ گوکہ سہانا اداکاری میں پہلے ہی ڈیبیو کرچکی ہیں، انہوں نے شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے کیا، یہ فلم نیٹ فلکس پر رواں برس دسمبر کی 7 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔

آنے والی فلم معروف ڈائریکٹر سوجوائے گھوش کی ہدایتکاری میں بنے گی جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اس فلم سے متعلق تصدیق کی تھی، تاہم اب بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلم کے اسکرپٹ پر کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق سوجوائے کی فلم ایک جاسوسی تھرلر ہوگی جس میں سہانا ایک جاسوس کے طور پر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ جیسا کہ ہر جاسوس کو ایک ہینڈلر کی ضرورت ہوتی ہے ویسے ہی اس فلم میں شاہ رخ خان سہانا کے ہینڈلر کے طور پر کام کریں گے۔ فلم کی عکسبندی کا آغاز کب سے ہوگا اور اسے کس سال ریلیز کیا جائے گا، اس حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

FOLLOW US