Sunday May 5, 2024

شادی کس عمر کے شخص سے کرنی چاہیے ؟اداکارہ اقراءعزیز نے لڑکیوں کو مشورہ دیدیا

کراچی : معروف اداکارہ اقرا عزیز نے اپنی لڑکیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود سے زائد العمر شخص سے شادی کریں کیونکہ اس کے بہت سے فوائد ہوتے ہیں۔ اقراءعزیز کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتاتی ہیں کہ وہ شوہر سے 11 سال کم عمر ہیں۔انہوں نے مذکورہ انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی جلد شادی کرنے کا شوق تھا اور اسی طرح انہیں بچے پیدا کرنے کا بھی شوق تھا۔ مذکورہ انٹرویو میں انہوں نے شوہر کی تعریفیں بھی کی تھیں اور یہ بھی بتایا تھا کہ خود سے زائد العمر مرد کے ساتھ شادی کرنے کے کیا فوائد ہوتے ہیں۔

انہوں نے زائد العمر شخص سے شادی کرنے کے فوائد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ایسے افراد کے پاس تجربہ زیادہ ہوتا ہے، انہوں نے زندگی اور دنیا کو اچھی طرح سمجھ رکھا ہوتا ہے، اس لیے وہ متعدد مسائل میں رہنمائی کر سکتے ہیں۔اقرا عزیز کا کہنا تھا کہ شوہر کے زائد العمر ہونے کی وجہ سے وہ ان سے متعدد مشورے لیتی ہیں، جس کا انہیں فائدہ ہوتا ہے اور ہر کسی کو خود سے زائد العمر مرد سے شای کرنی چاہئے۔

FOLLOW US