Sunday January 19, 2025

معروف گلوکار علی سیٹھی نے اپنے قریبی دوست سلمان طور کے ساتھ شادی کی افواہوں پر آخر کار رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد : کوک سٹوڈیو میں ” پسوڑی “ گانے سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار علی سیٹھی نے آخرکار انٹرنیٹ پر اپنے دوست سلمان طور سے مبینہ شادی کی افواہوں پر خاموشی توڑتے ہوئے بیان جاری کر دیاہے ، ان کے خلاف چلنے والی افواہ نے ہر پاکستانی کو شدید حیرت میں مبتلا کر رکھا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق علی سیٹھی کے بارے میں انٹرنیٹ کی افواہیں چند دن قبل گردش کرنا شروع ہوئیں کہ انہوں نے اپنے قریبی دوست سلمان طور سے سے نیویارک میں مبینہ طور پر شادی کر لی ہے جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی کرنے لگیں ،

علی سیٹھی نے آخر کار ان تمام افواہوں کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ” میں کوئی شادی نہیں کی ، مجھ یہ بھی معلوم نہیں کہ یہ افواہ کس نے پھیلائی ہے ، لیکن جس نے بھی پھیلائی ہے وہ میرے نئے ریلیزہونے والے گانے ” پانیا“ کی تشہیر کا سبب بنا سکتا ہے “۔علی سیٹھی نے اپنے پیغام کے ساتھ اپنے نئے گانے کا لنک بھی شیئر کیا ۔

FOLLOW US