Sunday January 19, 2025

اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ زیادتی کی کوشش ملزم مارکیٹ سے میرا پیچھا کرتا ہوا گھر میں داخل ہوا

کراچی : پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ صرحا اصغر نے الزام عائد کیا ہے کہ ایک شخص نے میرے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی۔واقعے کا مقدمہ اداکارہ کے شوہر عمر مرتضیٰ کی مدعیت میں شاہ فیصل تھانے میں درج کیا گیا۔اداکارہ نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ایک آوارہ شخص نے اُس وقت میرا پیچھا کیا جب میں مارکیٹ سے گھر واپس آ رہی تھی۔ اسی دوران عاصم نامی شخص میرے پیچھے آ گیا اور آوازیں کسنے لگیں، ملزم نے گھر تک میرا پیچھا کیا اور دروازے تک آ گیا۔گھر کی گھنٹی بجا کر شوہر کو بلایا۔

ملزم نے گھر میں گھس کر میرے کپڑے پھاڑے اور دست درازی کی کوشش کی۔اداکارہ کے بیان کے مطابق ان کے شوہر اور ملزم کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد اداکارہ اور ان کے شوہر اہلِ محلہ کی مدد سے ملزم کو پکڑ کر تھانے لے آئے۔ ادکارہ کے مطابق میرے شور کی آواز سن کر محلے کے لوگ آئے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ رات پیش آیا جب صرحا اصغر مارکیٹ گئی تھیں۔کراچی میں خواتین کو ہراساں کرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں۔گذشتہ ماہ دو لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا واقعات پیش آئے تھے تاہم دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا سککا۔ ۔سمن آباد میں خاتون کو ہراساں کرنے کے معاملے پر سینٹرل پولیس نے جدید ٹیکنالوجی سے مدد حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ایس ایس پی سینٹرل معروف عثمان نے کہا ہے کہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج نادرا کو بھیج دی گئی، فیشیل ریکیگنیشن ٹیکنالوجی کی مد دسے ملزم کی شناخت کریں گے۔معروف عثمان نے کہا کہ ملزم کا چہرہ شناخت ہوتے ہی اس کی پوری فیملی کی تفصیلات سامنے آجائے گی ،ملزم کا خاکہ اس لئے نہیں بنوایا کہ فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔

FOLLOW US