Monday May 6, 2024

شاہین آفریدی نے عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی حمایت میں اپنی ٹویٹر ڈی پی تبدیل کرلی

لاہور : قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین آفریدی نے توشہ خانہ کیس میں سابق کپتان اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ان کی حمایت میں اپنی ٹویٹر ڈی پی تبدلیل کرلی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کرپٹ پریکٹیسز کے مرتکب قرار دئیے گئے۔ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ فوجداری کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان پر الزام ثابت ہوتا ہے۔ملزم نے جھوٹا بیان حلفی جمع کروایا۔

پی ٹی آئی کی طرف سے عدم پیروی پر حقِ دفاعختم کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین کو 3 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔عدالت نے عمران خان کو پانچ سال کے لیے نااہل قرار دے دیا جب کہ ایک لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت ہونے سے متعلق درخواست مسترد کر دی گئی۔ فیصلہ آنے کے بعد لاہور پولیس نے عمران خان کو زمان پارک سے گرفتار کرلیا جس کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ عمران خان کی نااہلی اور گرفتاری کے بعد قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی ٹویٹر ڈی پی تبدیل کرلی ہے

FOLLOW US