کراچی: پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ میرا جی کا اپنے حالیہ انٹرو یو میں کہنا ہے کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی فلم “جب تک ہے جان” کترینہ کیف سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی، تاہم وہ فلم نہ کر سکیں۔” حال ہی میں میرا ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سمیت پاکستان کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ” پاکستان کو مشکل حالات سے نکالنے کے لیے وہ کیا کریں گی؟” سوال کے جواب میں میرا نے کہا کہ “ملک کے حالات بہتر کرنا بہت آسان ہے،
مگر ملک چھوڑنا اس کا حل نہیں ہے۔”ان کا کہنا تھا کہ” اگر یہی حل ہوتا ہے تو وہ پہلے ہی ملک چھوڑ دیتیں کیونکہ ان کے پاس امریکہ کی شہریت بھی ہے تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ وہ ملک چھوڑ کر جانے والے لوگوں کو ناکام سمجھتی ہیں۔” بالی ووڈ میں فلموں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے انکشاف کیا کہ “شاہ رُخ خان کی فلم “جب تک ہے جان” کترینہ سے پہلے انہیں آفر ہوئی تھی تاہم انہیں لندن کا ویزا نہیں ملا اس لئے وہ فلم نہ کر سکیں۔”میرا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ” انہیں مقبول بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کیلئے بھی آفرز آچکی ہیں تاہم انہوں نے منع کر دیا کیونکہ وہ خوفزدہ تھیں۔” انگریزی بولنے پر مزاق بنائے جانے کے حوالے سے میرا نے کہا کہ اچھی انگریزی نہ بولنے کی وجہ سے کی جانے والی ٹرولنگ پر انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا بلکہ وہ ایسے تبصرے کرنے والے لوگوں کو ناسمجھ سمجھتی ہیں۔