Friday November 22, 2024

کپڑوں کے معروف برانڈ کو سیل لگانا مہنگا پڑ گیا، آؤٹ لیٹ میدان جنگ بن گیا

فیصل آباد: کپڑوں کے معروف برانڈ نے سیل لگائی تو فیصل آباد کا آؤٹ لیٹ میدان جنگ بن گیا ،خواتین کی تکرار، لاتوں، مکوں اور گھونسوں میں بدل گئی،دھکم پیل ، ہاتھا پائی اور چھینا جھپٹی کی متعدد ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ آؤٹ لیٹ میدان جنگ بنا تو خواتین کے مرد رشتہ دار بھی لڑائی میں کود پڑے، بلا تفریق ایک دوسرے پر خوب جوتے برسائے۔اسی دوران ایک شخص پستول نکال کر لڑائی میں کود پڑا، جسے انتظامیہ نے قابو کیا۔تشدد میں ملوث 4 افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔واضح رہے کہ2015ء میں بھی اسی معروف برانڈ کی سیل کے دوران خواتین میں خوب ہاتھا پائی ہوئی تھی۔

FOLLOW US