Sunday January 19, 2025

شائستہ لودھی کے مومن ثاقب کے ساتھ رقص پرشدید تنقید

کراچی: ٹی وی میزبان، اداکارہ شائستہ لودھی کو ان کے مارننگ شوز اور ڈراموں کی وجہ سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔ کامیابی کے ساتھ اپنا کاسمیٹک برانڈ اوراسیتھیٹک کلینک چلانے والی شائستہ لودھی کوحال ہی میں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔شائستہ لودھی، نجی ٹی وی پر مومن ثاقب کے شوحد کردی میں نظرآئیں جہاں انہوں نے لپ سنک سیگمنٹ میں ایک گانے پرمومن کے ساتھ ہلکے پھلکے ڈانس اسٹیپس لیے۔

نازیہ حسن کے مشہور گانے ڈسکو دیوانے پر شائستہ کے مووز دیکھنے والوں کو ایک آنکھ نہ بھائے جنہوں نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔بیشترکا خیال تھا کہ شائستہ لودھی کو ایسا نہیں کرنا چاہیئے تھا۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ وہ کبھی حجاب کے بارے میں بات کرتی تھیں اور اب وہ ایسا کررہی ہیں۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ مومن ثاقب کو ایسی چیزیں کرنے سے پہلے اپنے نام کا مطلب جان لینا چاہیے۔سوشل میڈیا صارفین نے تبصروں میں شائستہ لودھی کو انتہائی سخت انداز میں ٹرول کیا۔ان کا خیال تھا کہ شائستہ لودھی ایسے ا قدامات سے نفیس نظر نہیں آسکتیں۔

FOLLOW US