Sunday January 19, 2025

راجھستان اور ممبئی پولیس کا مشترکہ آپریشن، سلمان خان کودھمکیاں دینے والا ملزم پکڑا گیا

مبئی : بھارتی ریاست راجستھان کی پولیس نے اتوار کو ممبئی پولیس کے ساتھ ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو ای میل بھیج کر قتل کی دھمکی دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مغربی بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع جودھپور کی پولیس نے ممبئی کے باندرہ پولیس سٹیشن کے ساتھ ملکر دھاکا درم نامی ملزم کو گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئی۔ اس حوالے سے جودھپور کے لونی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او ایشور چاند پاریکھ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ 18 مارچ کو ممبئی میں درج ہوا تھا

جس میں ملزم نے بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی تھی۔ مقدمہ کے اندراج کے بعد ممبئی پولیس کے اے ایس آئی بجرنگ جگتاپ تحقیقات کر کے راجستھان پہنچے اور جوائنٹ آپریشن میں 21 سالہ ملزم دھاکا درم بشنوئی کو جودھپور سے گرفتار کر کے اپنے ساتھ ممبئی لے گئے۔

FOLLOW US