Sunday January 19, 2025

جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے

کراچی : پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ نے سحری میں ڈھول بجا کر لوگوں کو جگانے والے سے شکوہ کر ڈالا اور لکھا کہ ’جاگنا سحری کے لیے ہوتا ہے لیکن یہ ڈھول والا شادی کے جذبات جگا کر چلا جاتا ہے۔‘ علیزے شاہ نے انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی چار عدد نئی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جس انہوں نے خوبصورت لباس پہن رکھا ہے اور ساتھ میں بھالو بھی ہے۔

اس پر مداح تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک نے لکھا ’آپ سحری مسجھ کر جاگ جایا کریں۔ ڈھول کا کیا ہے، وہ تو ایک نہ ایک دن سب کا بجنا ہی ہے۔‘ دوسرے نے حیرت کا اظہار کیا کہ ’آپ کے علاقے میں ابھی بھی ڈھول والے آتے ہیں، واہ واہ!‘

FOLLOW US