Sunday January 19, 2025

اہلیہ نے بھی ڈرا دیا اور اکلوتی بیٹی بھی۔۔ مشہور سابق کھلاڑی نووجوت سنگھ سدھو کے گھرانے پر کونسی قیامت ٹوٹ پڑی

زندگی کب کروٹ بدل لے، کسی کو کچھ معلوم نہیں، لیکن جب کچھ ایسا ہوتا ہے جس کا ڈر ہو تو پھر سب کچھ ختم ہوتا محسوس ہوتا ہے۔ ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ایک ایسی ہی خبر سے متعلق بتائیں گے۔ سوشل میڈیا پر مشہور بھارتی سابق کھلاڑی اور سیاست دان نووجوت سنگھ سدھو سے متعلق ایک خبر نے جہاں خود ان کے گھر پر قہر ڈھایا، وہیں مداحوں اور چاہنے والوں کو بھی حیران کر دیا ہے۔

سابق بھارتی کھلاڑی کی اہلیہ نووجوت کور سدھو کی جانب سے ایک ٹوئیٹ کیا گیا تھا جس میں اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر اس جرم کی سزا کی وجہ سے جیل میں ہیں، جو انہوں نے کیا ہی نہیں۔
اہلیہ نے لکھا کہ میں نے تمہارا بہت انتظار کیا مگر انصاف ملنے کی امید نہیں۔ سچ ایک طاقت ہے مگر ایک لمبا سفر ضرور ہے۔ مجھے اسٹیج 2 کا کینسر ہو گیا ہے، اور اسی حوالے سے میں علاج کرا رہی ہوں۔ اہلیہ کے اس مشکل وقت میں شوہر نے ساتھ نبھانا تھا، مگر شوہر خود مشکل حالات کا شکار ہے، ایسے میں ڈاکٹر کے پیشے سے وابسطہ اہلیہ خود ہی اپنا دھیان رکھ رہی ہیں دوسری جانب ان کی بیٹی رابعہ سدھو والدین کے مشکل وقت کی وجہ سے شدید پریشان ہیں۔

واضح رہے نوجوت کور سنگھ خوش لباس اور دلچسپ طبیعت کی مالک ہیں، جبکہ ان کا دلچسپ انداز کپل شرما شو میں بھی خوب جھلکا تھا جب دونوں کے درمیان محبت خوب ٹوٹ کر سامنے آئی تھی۔

FOLLOW US