Sunday January 19, 2025

رمضان مبارک بابا ، عامر لیاقت کی وفات کے بعد پہلے رمضان پر بچوں کا والد کے نام جذباتی پیغام

کراچی : پاکستانی میڈیا انڈسٹری میں رمضان ٹرانسمیشن کی بنیاد رکھنے والے مرحوم ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال رمضان کی آمد پر ان کے بچوں کا والد کے نام یغام سوشل میڈیا پر شئیر کیا۔سیدہ بشریٰ اقبال نے عامر لیاقت کی وفات کے بعد پہلے رمضان کی آمد پر بچوں کا والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی پیغام شئیر کیا۔ مرحوم کے بڑے صاحبزادے احمد عامر نے اپنے والد کے نام جذباتی نظم میں کہا کہ ’زندگی گلزار تھی آپ کی شخصیت سے، میٹھی تھی آپ کی پر مشفق گفتگو سے،

بچپن سے جوانی تک کا سفر ہوا آپ کی انگلی پکڑ کے،آگے کی منزلوں میں ہاتھ خالی لگیں گے، تنہائی میں گذارش ہوتی ہے آپ کے سائے کی، ہر گزرتے ہوئے لمحے ، ہر جاگتے ہوئے پل، شدت سے محسوس ہوتی ہے آپ کی کمی، دعائیں تو کرتے رہیں گے آپ کے لیے تاحیات ، مگر نہ بھلا پائیں گے بیتے لمحات،رمضان مبارک بابا ۔ جب کہ عامر لیاقت کی بیٹی دعا عامر نے مرحوم والد کی یاد میں نوٹ لکھتے ہوئے کہا کہ اس سال رمضان المبارک ان کے خاندان اور ان کے لیے بہت مشکل ہے۔انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کے ناظرین سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ سب نے مجھے میرے مرحوم والد کے ساتھ ٹیلی ویژن پر بڑا ہوتے دیکھا،یہ انتہائی تکلیف دہ ہے کہ یہ والد کے بغیر ہمارا پہلا رمضان ہے۔والد کو کھونے کا دکھ الفاظ میں نہیں بیان کیا جا سکتا۔خاص کر وہ جو ہر ایک کی زندگی میں ایک ایسی نمایاں شخصیت تھے جنہیں بھلایا بھی نہیں جا سکتا۔ خیال رہے کہ 5 جولائی 1971 کو پیدا ہونے والے عامر لیاقت حسین گذشتہ سال 9 جون کو اچانک انتقال کر گئے تھے، عامر لیاقت حسین اپنے گھر میں مردہ پائے گئے تھے۔

FOLLOW US