Sunday January 19, 2025

میری خواہش ہے کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندارہو سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں،ماہرہ خان

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ سیاست میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہیں۔ آرٹس کونسل کراچی میں ایک تقریب کے دوران معروف ادیب و دانشور انور مقصود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی بھی لیڈر آئے وہ ایماندار ہو، آن لائن جب خبر دیکھتی ہوں تو سوچتی ہوں کہ کون سی خبر سچی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری بچپن سے خواہش تھی کہ اداکارہ بنوں، میری نانی کو اس بات پر اعتراض تھا، جب مجھے شعیب منصور کی کال آئی تو یقین نہیں آیا، انہوں نے مجھے فلم بول کے لیے آفر دی۔

اس موقع پر انور مقصود نے سوال کیا کہ آپ کونسی سیاسی جماعت کو سپورٹ کرتی ہیں جس پر ماہرہ خان نے مسکراتے ہوئے کہا کہ ابھی ایک فلم آئی ہے۔جواب کے دوران تھوڑا وقفہ دیتے ہوئے دوبارہ کہا کہ میں ’پٹھان‘ کے ساتھ ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ سچ بات یہ ہے کہ لوگوں میں ایمانداری بہت کم ہوگئی ہے، کام کے ساتھ بہت کم لوگ ایماندار ہیں،

FOLLOW US