Sunday January 19, 2025

حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیوز لیک، ویڈیوز اصلی ہیں اور موبائل سے چوری کی گئیں، حریم شاہ کی تصدیق

کراچی : معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی غیر اخلاقی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔حریم شاہ نے اپنی لیکڈ ویڈیوز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری ویڈیو صندل خٹک اور عائشہ ناز نے وائرل کیں۔دونوں نے یہ ویڈیوز میرے موبائل کے اندر سے چوری کیں۔ کوئی تیسرا بندہ ویڈیوز لیک کرنے میں ملوث نہیں ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ یہ ویڈیوز میرے گھر کی ذاتی ویڈیوز ہیں۔میری کسی سے دشمنی نہیں ہے۔حریم شاہ نے ارادہ ظاہر کیا کہ وہ ویڈیوز لیک کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی اور اس سلسلے میں ایف آئی اے سے بھی رجوع کریں گی۔خیال رہے کہ حریم شاہ کچھ ماہ قبل ہی شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھیں۔

ایک انٹرویو کے دوران حریم شاہ نے بتایا کہ میری اور بلال شاہ کی پہلی بار کراچی میں ایک تقریب کے دوران اچانک ملاقات ہوئی تھی ۔حریم شاہ نے کا میڈین نادر علی کے ساتھ ایک پوڈ کاسٹ کے دوران اپنی محبت کی داستان سناتے ہوے بتایا کہ میری اور بلال شاہ کی پہلی بار کراچی میں ایک تقریب کے دوران اچانک ملاقات ہوئی تھی، اس کے بعد ہم بہت اچھے دوست بن گئے پھر انہوں نے مجھے شادی کے لیے پرپوز کیا تھا ۔ اٴْنہوں نے مزید بتایا کہ میں اٴْنہیں بطور دوست بہت پسند کرتی تھی، اس لیے جب اٴْنہوں نے مجھے پرپوز کیا تو میں حیران رہ گئی اور شروع میں تو مجھے لگا کہ وہ مذاق کر رہے ہیں ۔

حریم شاہ نے بتایا کہ پرپوز کرنے پر میں نے بلال شاہ سے کہا کہ اپنے والدین کو میرے گھر بھیجیں اور اس طرح باقاعدہ بات طے ہوئی اور پھر گھر والوں کی رضامندی سے شادی ہو ئی ۔ اٴْنہوں نے کہا کہ لوگ بہت زیادہ منفی سوچ رکھتے ہیں، میں ٹرولنگ پر دھیان نہیں دیتی کیونکہ لوگ بہت زیادہ ٹرولنگ کرتے ہیں۔اٴْنہوں نے مزید کہا کہ کیونکہ میں نے بہت سے میڈیا پرسنز جیسے کہ عامر لیاقت حسین کو دیکھا ہے جو ٹرولنگ کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

FOLLOW US