Sunday January 19, 2025

ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ ، ایک بار پھر علیٰحدگی کی افواہیں زور پکڑ گئیں

ممبئی: بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی نئے سال کے حوالے سے انسٹاگرام پوسٹ کے بعد ان کی شعیب ملک سے علیٰحدگی کی افواہیں مزید زور پکڑ گئیں۔ 2022 میں مشہور و معروف جوڑے کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کرتی رہیں لیکن دونوں کی طرف سے ان خبروں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ ایک ویب چینل کیلئے ثانیہ اور شعیب کے مشترکہ شو ’دی مرزا ملک شو‘ کے آغاز سے اس بات کو تقویت ملی کہ طلاق کی افواہیں غلط ہیں۔

تاہم اب اپنے مداحوں کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے اپنی سیلفیاں شیئر کی ہیں جن میں ان کے ساتھ شعیب ملک موجود نہیں ہیں۔ ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’نئے سال کی مبارکباد دینے کیلئے میرے پاس کوئی تفصیلی اور بھرپور پوسٹ نہیں ہے لیکن کچھ اچھی سی سیلفیاں ضرور ہیں۔انہوں نے کیپشن میں ایک ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ سچ کو برداشت کرسکتے ہیں۔

FOLLOW US