Sunday January 19, 2025

بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ فلم دیکھنے کے بعد ڈائریکٹر بلال لاشاری کو فون کر کے کیا کہا ؟

لاہور : پاکستان کے معروف اداکار گوہر رشید نے کہا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ دیکھنے کے بعد فلم کے ڈائریکٹر بلال لاشاری کو کال کی اور سراہا۔ نجی میڈیا سے گفتگو کے دوران میزبان احمد بٹ نے انکشاف کیا کہ مولا جٹ دیکھنے کے بعد کرن جوہر نے بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کی۔اس کے جواب میں گوہر رشید کا کہنا تھا کہ کرن جوہر کا بلال لاشاری کو کال کرکے تعریفیں کرنا ایک اہم سنگ میل ہے جو قوم کے لیے فخر کی بات بھی ہے،

کیوں کہ جو فلم ہماری ثقافت کی عکاسی کرتی ہے اسے اتنی پذیرائی ملنا فخر کی بات ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’پڑوسی ملک کا ایک باعزت نام کرن جوہر سنیما جاکر فلم دیکھے اور انہیں فلم پسند بھی آئے اور پھر وہ پاکستان کے ڈائریکٹر کو اپروچ کرکے ان سے بات کریں فخر کی بات ہے ‘۔ گوہر رشید کا کہنا تھا کہ ’یہ کرن جوہر کی بھی بڑی بات ہے کہ انہوں نے فلم دیکھنے کے بعد بلال لاشاری کو کال کی اور یہ بلال لاشاری کی محنت کا صلہ ہے اور اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ چاہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے اچھی نیت کے ساتھ اچھا کام کریں تو اللہ تعالیٰ ہر طرف سے عزت دیتا ہے‘۔

FOLLOW US