Sunday January 19, 2025

رنویر سنگھ کے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق چونکا دینے والے انکشافات

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنویر سنگھ نے حال ہی میں انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے متعلق کچھ چونکا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔رنویر سنگھ نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر کے ابتدائی دور میں ہونے والے’کاسٹنگ کاؤچ‘ کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ’ایک بندے نے مجھے ایک عجیب سی جگہ پر بلایا اور پوچھا کہ آپ محنتی ہیں یا پھر اسمارٹ ورکر ہیں؟‘۔اُنہوں نے بتایا کہ ’کیونکہ میں خود کو اسمارٹ نہیں سمجھتا تھا، اس لیے میں نے اسے کہا کہ مجھے لگتا ہے

کہ میں ایک محنتی شخص ہوں جس پر اس نے مجھے جواباََ کہا کہ ڈارلنگ، ہوشیار اور تھوڑے دلکش بنو‘۔رنویر سنگھ نے اپنی جدوجہد کے دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے ساڑھے تین سالوں کے دوران انڈسٹری میں اس طرح کے تمام تجربات کیے، اور میں سمجھتا ہوں کہ یہی وہ دور تھا جس نے مجھے اس قابل بنایا کہ آج مجھے کام کرنے کے اتنے مواقع مل رہےہیں‘۔رنویر سنگھ اب اپنی نئی فلم ’سرکس‘ اور ’راکی ​​اور رانی کی پریم کہانی‘ میں اسکرین پر نظر آئیں گے۔

FOLLOW US