Sunday January 19, 2025

عاشرعظیم نے عمران خان کیخلاف آرمی کریک ڈاﺅن کامطالبہ کردیا، انٹرنیٹ پر ہنگامہ برپا

اسلام آباد: پاکستان کے معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار عاشر عظیم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آرمی کریک ڈاﺅن کا مطالبہ کرنے کے سبب انٹرنیٹ صارفین کی تنقید کی زد میں ہیں۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی ‘ کے مطابق شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ’دھواں‘ اور فلم ’مالک‘ جیسے پراجیکٹس کے خالق عاشرعظیم نے اپنی نئی یوٹیوب ویڈیو میں پاکستان آرمی اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے مطالبہ کیا تھا کہ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی لیڈرز کے خلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے۔

عاشر عظیم نے اس ویڈیو میں کہا کہ اگر عمران خان کے آگے گھٹنے ٹیکے گئے تو ملک میں قتل و غارت شروع ہو جائے گی۔ سیاست میں فوج کی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے عاشر عظیم نے کہا کہ اس وقت اشد ضرورت ہے کہ جنرل باجوہ پاک فوج کو عمران خان کے ساتھ سختی سے نمٹنے کا حکم دیں۔ عاشر عظیم کی اس ویڈیو پر کمنٹس میں کچھ لوگ انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔عبید آر بٹ نامی شخص نے لکھا ہے کہ آپ کے منہ سے ایسی بات سن کر افسوس ہوا۔ آپ کہتے کہ فوج تمام سیاستدانوں کے لیے یکساں ماحول پیدا کرے اور خود سیاست سے دور ہو جائے، مگر آپ نے فوج کو ٹیک اوور کی دعوت دے ڈالی ہے۔ اس کی آپ سے توقع نہیں تھی۔

FOLLOW US