Sunday January 19, 2025

جو جماعت تاریخی عوامی حمایت کے باوجود الیکشن کی تاریخ نہیں لے سکی وہ کیا انقلاب لائے گی? اقرار الحسن کا سوال

لاہور : اینکر پرسن اقرار الحسن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بطور سیاسی جماعت صلاحیتوں پر سوال اٹھا دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اینکر پرسن نے کہا کہ جو تحریکِ انصاف چار سالہ حکومت میں انصاف کا نظام ٹھیک نہیں کر سکی کہ اُس کے قائد پر حملے کا مقدمہ درج ہو سکے، جو جماعت 10 سالہ حکومت میں کے پی کے میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکی، جو جماعت تاریخی عوامی حمایت کے باوجود پچھلے چھ مہینے سے الیکشن کی تاریخ نہیں لے سکی وہ کیا انقلاب لائے گی؟

FOLLOW US