Sunday January 19, 2025

ہیلووین پارٹی میں اداکار یاور اقبال کو بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ میں آنا مہنگا پڑ گیا

اسلام آباد: ہیلووین پارٹی میں اداکار یاور اقبال کے بشریٰ بی بی کا گیٹ اپ اپنائے جانے پر انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے ان پرکڑی تنقید کی جا رہی ہے۔ گزشتہ شب کراچی میں ہونے والی ہیلووین پارٹی میں شوبز انڈسٹری کی کئی شخصیات سمیت یاور اقبال نے بھی شرکت کی۔اس ہیلووین پارٹی میں یاور اقبال نے چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان کی اہلیہ کا گیٹ اپ کیا ہوا تھا۔یہ گیٹ اپ کریم رنگ کے سر تا پیر پردے پر مشتمل تھا۔

ہیلووین پارٹی کی اِن تصاویر اور ویڈیوز کا سوشل میڈیا پر وائرل ہونا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا سلسلہ چل نکلا۔انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے اداکار کو ہیلووین پارٹی کے لیے بشریٰ بی بی کے گیٹ اپ کا انتخاب کرنے کو پردے کی توہین قرار دیا جا رہا ہے۔متعدد صارفین کا کہنا ہے کہ یاور اقبال نے ہیلووین پارٹی کے موقع پر پردے کے گیٹ اپ کا انتخاب کر کے مذہبی روایات اور جذبات مجروح کیے ہیں۔

FOLLOW US