Sunday January 19, 2025

“دی لیجنڈ آف مولا جٹ “100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی

لاہور : “دی لیجنڈ آف مولا جٹ” 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ۔ فلم کی پروڈکشن ٹیم نے انسٹاگرام پیج پر فلمی شائقین کو 100 کروڑ کلب میں شمولیت کی خوشخبری سنائی ۔ فلم 10 روز میں باکس آفس پر 100 کروڑ کرنے والی پہلی پاکستانی فلم بن گئی ۔ انسٹا گرام پر فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا گیا” دی لیجنڈ آف مولا جٹ” باکس آفس پر 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی فلم بن گئی۔

خیال رہے کہ فلم میں فواد خان، ماہرہ خان اور حمزہ علی عباسی نے مرکزی کردار ادا کیے ۔ بلال لاشاری کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم نے بین الاقومی سطح پر امریکہ سمیت دیگر ممالک کی تمام پنجابی اور ہندی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔

FOLLOW US