Sunday January 19, 2025

رنویر سے طلاق ۔بھارتی اداکارہ دپیکاپڈوکون نے بھی خاموشی توڑ دی

ممبئی: بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شوہر اداکار رنویر سنگھ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔گزشتہ روز دپیکا امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔پوڈ کاسٹ کے دوران دپیکا نے کئی دنوں سے گردش کرتی افواہوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اور رنویر دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں،

ہم کام کر رہے ہیں اور رنویر اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی ان سے ایک ہفتے سے دور ہیں’۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ‘ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے’۔دپیکا نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ‘ ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں’۔واضح رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی 14 نومبر 2018 کو ہوئی تھی۔

FOLLOW US