Sunday January 19, 2025

14 اگست 19 تاریخ کو اور نماز ساڑھے آٹھ بجے، اداکارعلی انصار ی نے مزاحیہ کلپ شیئر کردیا

ملک بھر میں پاکستان کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے پر جشن منانے کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقعپر کچھ دنوں سے ایک مزاحیہ آڈیو کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہے جسے اداکار علی انصاری نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور قہقہے لگا دیے۔کلپ میں ایک شخص اپنے دوست سے پوچھ رہا ہے کہ 14 اگست کس تایخ کو ہوگی جب کہ اس کے جواب میں دوست کہتا ہے کہ 14 اگست 19 تاریخ کو ہوگی اور نماز 8:30 بجے پڑھی جائے گی۔علی انصاری نے اپنے انسٹا پیغام میں لکھا کہ آڈیو کو آخر تک سنیے گا، یہ مجھے ہنسا ہنسا کر مار دے گی۔یہ کلپ چند روز سے بہت وائرل ہو رہا ہے جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

FOLLOW US