Sunday January 19, 2025

تمہاری ہمیں کورئی ضرورت نہیں ،سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم سے نکال دیا؟دونوں میں لڑائی شدید تر ہو گئی

ممبئی: بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی آنے والے فلم سے نکال دیا ہے۔نجی بھارتی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ شہناز گِل جو کہ سلمان خان کی ایکشن کامیڈی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی تھیں،اب انہیں فلم سے نکال دیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹ میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ شہناز اب سلوں میاں کی فلم میں نہیں دکھائی دیں گی البتہ اس کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔تاہم شہناز گل نے ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے

دو چیزوں توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کے ذریعے یہ مجھے نااہل کرنا چاہتے ہیں، آرمی چیف اور تمام سیاستدانوں کو تحفےملتے ہیں، میرا مطالبہ ہے کہ سب کی انکوائری ہونی عمران خان

اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان خبروں کو بےبنیاد قرار دیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ لوگ جلد انہیں فلم میں دیکھیں گے۔یاد رہے کہ سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کانام تبدیل کر کے ’بھائی جان‘ رکھ دیا گیا ہے۔ ایکشن کامیڈی فلم رواں سال 30 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فرحاد سمجی فلم کے ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں سلمان خان پوجا ہیج ، آیوش شرما ، دگوبتی ونکتیش اور کریتی سینن مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں، جبکہ سلمان خان اس فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے کمی کا امکان

FOLLOW US