Sunday January 19, 2025

” فوج کے سربراہ کو مختلف نام دے کربدتہذیبی کرنا ڈیڈ لائن ہے” اقرار الحسن کھل کر بول پڑے

اسلام آباد : اینکر پرسن اقرار الحسن نے فوج یا فوجی سربراہ کے ساتھ بدتہذیبی کو غلط قرار دے دیا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا “میں فوج کے سیاسی کردار کا مخالف ہوں، ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں اس پر بات کی۔ لیکن ادارے یا ادارے کے سربراہ کا تمسخر اُڑانا، ٹھٹھے بازی کرنا، انہیں مختلف نام دے کر اُن کی آڑ میں بدتہذیبی کرنا بہر حال ڈیڈ لائن ہے، جس نے پہلے ایسا کیا، غلط کیا، جو آج ایسا کر رہا ہے غلط کر رہا ہے۔”

شہباز گل کو کتنے دن کےجسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا ۔ عدالت سے تحریک انصاف کیلئے بری خبر۔۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر شہباز گل نے اے آر وائی نیوز نے فوج کے حوالے سے متنازعہ بیان دیا تھا جس پر انہیں آج بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز انتظامیہ نے ڈاکٹر شہباز گل کے بیان کی مذمت کی ہے اور اس سے اظہار لا تعلقی کیا ہے۔

FOLLOW US