Monday January 20, 2025

ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج کر لیا گیا

لاہور : ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کی لاہور میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیخلاف لاہور پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل لاہور نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کروائی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے اسے گلبرگ کے ہلٹن ہوٹل میں بلا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے لڑکی کی شکایت پر بھولا ریکارڈ کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کے بعد بیان جاری کیا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ نے زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں الزامات کی تردید کی۔

جنگ کیلئے تیار رہیں، روس کے بعد یوکرین نے بھی فوج کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ کا کہنا ہے کہ یہ تمام معاملہ اسکینڈل بنانے کی کوشش ہے، ایف آئی آر درج کروانے والی خاتون نامی گرامی بندوں کو بلیک میل کرتی ہے۔ اس عورت نے پہلے شیخ رشید اور مفتی قوی کیخلاف بھی اسکینڈل بنایا تھا۔ یہ عورت خود رکشے پر بیٹھ کر میرے پاس ہوٹل آئی تھی اور آ کر کہا کہ مجھ سے شادی کرنا چاہتی ہے۔ اس کے بعد خاتون واپس چلی گئی اور پھر 24 گھنٹے بعد زیادتی کا الزام عائد کر دیا۔ خاتون جب میرے پاس ہوٹل میں آئی تو میں نے اس کی عزت کی وہاں ٹک ٹاک کی ویڈیوز بنائی تھیں۔ خاتون صبح ساڑھے 8 بجے میرے پاس آئی اور ایک گھنٹے بعد واپس چلی گئی تھی، ہوٹل سے جانے کے 24 گھنٹے بعد اسے زیادتی کا مقدمہ درج کرانا یاد آیا۔ اس خاتون کی یوٹیوب پر ویڈیوز موجود ہیں یہ پہلے بھی لوگوں کو بلیک بلیک کرتی رہی ہے۔ اس تمام معاملے سے یہ خاتون مشہور ہونا چاہتی ہے۔

پنجاب بھر میں غیر رجسٹرڈ بیوٹی پارلروں اور بیوٹی سیلونوں کے خلاف کارروائی

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر رحمان ملک انتقال کر گئے

FOLLOW US