Wednesday January 22, 2025

کترینہ کیف اور وکی کوشل کی دراصل شادی نہیں ہورہی، ممکنہ دولہا کی کزن ڈاکٹر پاسنا کے بیان نے ساری کہانی ہی بدل دی

ممبئی : کچھ روزقبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل اگلے ہفتے ممبئی میں کورٹ میرج کریں گے جس کے بعد دونوں دسمبر کے آغاز میں روایتی انداز میں راجستھان میں شادی کریں گے لیکن اب وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا ووہرا نے ان تمام خبروں کو ردکردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وکی کوشل کی کزن ڈاکٹر اپاسنا کا کہنا ہے کہ میڈیا میں دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق خبریں محض افواہ ہیں ان میں کچھ سچائی نہیں، وکی اور کترینہ کی شادی نہیں ہورہی اور اگر ایسا کچھ ہوگا تو وہ دونوں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر اپاسنا نے مزید کہا کہ میری وکی سے کچھ روز پہلے بات ہوئی جس میں اداکار نے شادی سے متعلق خبروں کی تردیدکی ۔وکی کی کزن کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتی لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی ہے۔ واضح رہے کہ کترینہ اور وکی کی جانب سےاب تک شادی کے حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا 31 سالہ ریکارڈ برابر کردیا۔ شائقین کی مبارکباد

بنگلادیش، گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

“خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، سر توڑنے ہیں” نجم سیٹھی کے تجزیے نے ہنگامہ برپا کردیا

FOLLOW US