Sunday January 19, 2025

کترینہ کیف کی شادی ، بھارتی میڈ یا نے سلمان خان کے والد کو بولنے پر مجبور کردیا

ممبئی:کترینہ کیف اور وکی کوشال کی شادی سے متعلق سلمان کے والد سلیم خان بھی بول پڑے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک بھارتی صحافی نے سلیم خان سے کترینہ کیف کی شادی سے متعلق سوال کیا ۔سلیم خان نے سخت ناگواری کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اس پر کیا بات کی جائے؟ میڈیا کے پاس بات کرنے کے لیے صرف ایسے ہی مسائل رہ گئے ہیں۔واضح رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل رواں سال دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ دوسری جانب وکی کی بہن نے ایک انٹرویو میں کہا “شادی کی تاریخوں اور تیاریوں سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں شادی نہیں ہو رہی۔ اگر ایسا ہوا تو وہ اس کا اعلان کریں گے۔ بالی ووڈ میں ایسی افواہیں اکثر گردش کرتی رہتی ہیں اور بعد میں پتہ چلتا ہے کہ بات کچھ اور تھی۔ یہ محض عارضی افواہیں ہیں۔ میں نے حال ہی میں اپنے بھائی سے بات کی تھی۔ ایسا کچھ نہیں ہے۔ میں اس معاملے پر مزید کوئی تبصرہ نہیں کرنا چاہتا، لیکن اس وقت شادی نہیں ہو رہی۔

بنگلادیش، گراؤنڈ میں جھنڈا لہرانے پر پاکستان ٹیم کیخلاف دائر درخواست مسترد

“خان صاحب کو چھوڑنا نہیں، سر توڑنے ہیں” نجم سیٹھی کے تجزیے نے ہنگامہ برپا کردیا

موجوہ حالات میں اسٹیبلشمنٹ کو بلاول بھٹو کے علاوہ کسی سے ہاتھ ملا کر چلنا گوارا نہیں ہو گااسٹیبلشمنٹ کے لیے پیپلز پارٹی واحد آپشن ہے۔ اعتزاز احسن

FOLLOW US