Wednesday April 24, 2024

ندایاسر ایک مرتبہ پھرعوام کے ریڈارپرآگئیں۔۔ سوشل میڈیا صارفین کامارننگ شو پرپا بندی لگانے کامطالبہ

کراچی : مارننگ شو کی میزبان ندا یاسر ایک بار پھر تنازعے کاشکار ہوگئی ہیں، اس بار سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کے ساتھ ساتھ ان پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ بھی شروع کردیا ہے۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور مارننگ شو کی میزبان و اداکارہ ندا یاسر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید اس وقت شروع ہوئی جب ان کے پروگرام کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔کلپ ندا یاسر کے ایک تازہ ترین پروگرام کا تھا جس میں انہوں نے ساس بہو کے آپسی جھگڑے کو موضوع بناتے ہوئے حقیقی زندگی کی ساس و بہوؤں کو پروگرام میں مدعو کیا اور آن سکرین اپنا اپنا موقف پیش کرنے کی دعوت دی۔پروگرام میں شریک ساس و بہوؤں نے دنیا بھر کے سامنے دل کھول کر ایک دوسرے سے متعلق اپنی شکایات اور اختلافات شیئر کرنا شروع ہوگئیں، پروگرام میں شریک ایک ساس کو دقیانوسی سوچ کی مالک دکھایا گیا جو پڑھی لکھی بہو چاہتی ہے مگر اسے کام کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتی اور اپنی بہو کو گھریلو معاملات میں پھوہڑ قرار دیتی ہے۔

وزیردفاع پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجےکا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کلپ کو شیئر کرتے ہوئے پروگرام کے مواد کو زہریلا قرار دیا اور ٹی وی چینل سے مطالبہ کیا کہ ندا یاسر پر پابندی عائد کیا جائے۔ ایک صارف نے ندا یاسر کی ایڈٹ تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ندا یاسر ایسا شو بناتی ہی نہیں ہیں جو متنازع نہ ہو۔عالیہ ثاقب نامی صارف نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے مطالبہ کیا کہ ندا یاسر اور ان کے بے تکے پروگرام کو بند کیا جائے، ندا یاسر اپنے شو میں زہریلے مواد سے معاشرے میں بگاڑ پیدا کررہی ہیں۔کنول احمد نے کہا کہ ندا یاسر نے ایک بار پھر اپنے شو میں اپنے مسائل کو بگاڑنے کیلئے ساس و بہو کو آمنے سامنے بٹھا کر ایک دوسرے سے شکایات کروادی ہیں۔منیبہ احمد نے کہا کہ پیمرا ندا یاسر کے شو میں نشر کیے جانے والے مواد پر کوئی نوٹس کیوں نہیں لیتا، کیونکہ یہ پریشان کن اور گمراہ کن ہے ، ایسی خواتین شہرت حاصل کرنے کیلئے وہ کچھ کرتی ہیں کہ دیگر خواتین کو نتائج بھگتنا پڑتے ہیں، یہ ٹھیک نہیں ہے۔

لاہور ہائی کورٹ اِن ایکشن ، شہر میں ون وے کی خلاف ورزی پر اتنا زیادہ جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا کہ شہری بھول کر بھی یہ غلطی نہ کریں

کورونا اور ڈینگی کے بعد پاکستان میں ایک اور خوفناک وائرس کا حملہ ، مختلف شہروں سے تشویشناک خبریں

FOLLOW US