Sunday January 19, 2025

آریان خان کی ہر پیشی پر آنے والی شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی کے بارے میں وہ باتیں جو آپ جاننا چاہتے ہیں

ممبئی : بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان کے کیس میں ہر پیشی پر عدالت میں پیش ہونے والی شاہ رخ خان کی منیجر پوجا ڈاڈلانی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق پوجا سنہ 2012 سے شاہ رخ خان کی منیجر ہیں۔ وہ کنگ خان کی صرف فلموں کے ہی معاملات نہیں دیکھتیں بلکہ برانڈ پرموشنز اور انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائڈرز کی نگرانی بھی پوجا کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ پوجا ڈاڈلانی کنگ خان خان ، ان کی اہلیہ گوری خان اور تینوں بچوں ، آریان، سہانا اور ابراہیم خان کے انتہائی قریب ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر پیشی پر عدالت میں موجود ہوتی ہیں۔

قربانی اسلام میں بھی جائز ہے، نور مقدم نے خود کو قربانی کے لیے پیش کیا

8 اکتوبر کو سماعت کے دوران جب عدالت نے آریان خان کی ضمانت کی اپیل مسترد کی تو پوجا ڈاڈلانی نے رونا شروع کردیا جس پر وکیل ستیش ماشندے نے عدالت سے درخواست کی کہ پوجا ایک فیملی ممبر کی طرح ہیں، انہیں آریان سے ملنے دیا جائے۔ پوجا ڈاڈلانی شادی شدہ ہیں اور ایک بیٹی کی ماں ہیں۔ وہ اکثر خاص مواقع پر شاہ رخ خان فیملی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ وہ اداکارہ دیا مرزا کے دوسرے شوہر ویبھو ریکھی کی رشتے دار بھی ہیں۔

نیب نے مشکوک ٹرانزیکشن کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کر دی

FOLLOW US